اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوادر میں پر تشدد مظاہرین کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے مظاہرین کے حملے میں شہید ہونیوالے سپاہی شبیر بلوچ کو خراج عقیدت پیش کیا ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید سپاہی شبیر بلوچ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ، انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ ضلع گوادر میں نام نہاد بلوچ راجی مچی کے پر تشدد ہجوم نے ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی فورسز پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ ایک افسر سمیت 16 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
مزیدپڑھیں :اسٹیبلشمنٹ کسی صورت آج تک نیوٹرل نہیں رہی،نعیم پنجوتھا


