Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

کم آمدن والے افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر ،منصوبے کاپی سی ون منظور

لاہور(ویب ڈیسک )کم آمدن والے افراد کے لیے سستے گھروں کی بہت جلد تعمیر شروع ہونے والی ہے ۔ اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے دس ارب روپے کے تخمینہ کا پی سی ون منظور کرلیا گیا۔
پی اینڈ ڈی بورڈ نے باقاعدہ منصوبے کا پی سی ون منظور کرلیا ہے۔شہریوں کے سستے گھروں کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔گھر حاصل کرنے لیے رجسٹریشن ہوگی جس کے لیے پنجاب حکومت آن لائن پورٹل بنائے گی ۔
شہری آن لائن پورٹل پر اپنے کوائف کا اندارج کرسکیں گے ۔منصوبے کا ابتدائی تخمینہ دس ارب روپے لگایا گیا ہے ۔اس اسکیم میں صرف کم آمدن والے افراد کی اپلائی کرسکیں گے۔۔پنجاب حکومت آسان اقساط پر گھر بنا کے دے گی ۔جبکہ شہری گھروں کی تعمیر کے لیے حکومت سے بلا سود قرض بھی لے سکیں گے۔
مزیدپڑھیں :کم آمدن والے افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر ،منصوبے کاپی سی ون منظور

یہ بھی پڑھیں