Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

حافظ نعیم الرحمن کا اپوزیشن گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ کچھ مشترکات پر یکساں مؤقف بھی اختیار کرینگے اور ملاقاتیں بھی کریں گے لیکن کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ الائنس میں شامل پارٹیاں بعد میں اپنی “سیٹنگ” بنالیتی ہیں، حکومت سمجھتی تھی کہ ہم ایک دو روزمیں واپس چلے جائیں گے مگر انہیں معلوم نہیں کہ ہم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھاکہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں مطالبات منوانےکیلئے یہاں بیٹھے ہیں ، ہم آسانی سے جانیوالے نہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں، اتحاد میں حکومت مخالف تمام پارٹیوں کا شامل کیا جائے گا۔
مسافر کو ہارٹ اٹیک ، بھارت جانیوالی پروازکوہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پراتار لیا

یہ بھی پڑھیں