Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

فوج کے ساتھ بہترین تعلقات قائم نہ رکھنا بیوقوفی ہوگی،عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات قائم نہ رکھنا بیوقوفی ہوگی۔ مینڈیٹ چور اتحادی حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ۔
مذاکرات انہیں سے سود مند ہونگے جن کے پاس طاقت ہے۔
8 فروری کو پاکستانی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی۔ شہباز شریف کی کٹھ پتلی حکومت کو عوام کا اعتماد حاصل نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے باہر ڈیل کے امکان کو مسترد کردیا ۔
8 فروری کے الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کو تسلیم کیا جائے۔
حالیہ الیکشن میں جو پارٹی جیتی حکومت اس کے حوالے کی جائے۔ مسلح افواج اور جوانوں پر فخر ،کبھی فوج کو بطور ادارہ تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ۔ چند افراد کی غلطیوں کا ذمہ دار پورے ادارے کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے پھر مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئےکارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں