Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

پاکستان تحریک انصاف کا صوابی میں پاور شو، تمام انتظامات مکمل

صوابی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔ صوابی شاہ منصور ٹاؤن میں تحریک انصاف پاور شو کے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ پنجاب سے بڑی تعداد میں کارکن صوابی پہنچانا شروع ہوگئے ، پی ٹی آئی کا جلسہ سہ پہر4 بجے شروع ہوگا جس کیلئے سٹیج تیار کرلیا گیا ۔

جلسہ گاہ میں لائٹس بھی نصب کر دی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور،محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، عمرایوب، اسد قیصر بھی جلسے سے خطاب کرینگے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوبجلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے صوابی پہنچ گئے ۔ سابق سپیکر اسد قیصر سے صوابی میں انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ، شبلی فراز بھی ملاقات میں موجود تھے۔سابق سپیکر اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو جلسے کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا
ایران کا پارہ ہائی، آج کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ متوقع، 48 گھنٹے اہم

یہ بھی پڑھیں