واشنگٹن(نیوزڈیسک)حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران کا پارہ ہائی ہوگیا . ایران آج کسی وقت بھی اسرائیل پر بڑا حملہ کرسکتا ہے.اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیئے جارہے ہیں جس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکی اوراسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ۔
حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا اسرائیل کے دورہ پر تل ابی پہنچ گئے ۔جنرل کوریلا کا حالیہ دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Axios رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اتحادیوں کو متحرک کرنا ہے اور اسرائیل کا دفاع یقینی بنانا ہے تین امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کر دے گا۔واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ کے رہنماؤں نے حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکر اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا تھا۔
ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی ، امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجی طاقت بڑھادی

