اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن کے خلاف اسلحہ بر آمدگی/ ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔رؤف حسن کی درخواستِ ضمانت پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی، رؤف حسن کے وکلا علی بخاری، علی ظفر اعدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجا نوید میں عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر غیر حاضر رہے۔
جج طاہر عباس سِپرا نے پراسیکیوٹر راجا نوید سے استفسار کیا کہ ریکارڈ آنا ہے یا نہیں؟ کھُل کر بتائیں، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ عدالت پہنچانے کی ذمہ داری میری نہیں، ریکارڈ کا معلوم کرتاہوں، تفتیشی افسر نے ریکارڈ لانا ہے۔
جج طاہر عباس سِپرا نے علی بخاری سے مکالمہ کیا کہ کچھ دیر مزید انتظار کرلیتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے رؤف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ آنے تک سماعت ملتوی وقفہ کردیا۔وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر تفتیشی افسر کی غیر حاضری کے باوجود عدالت نے سماعت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔وکیل علی بخاری نے درخواست ضمانت پر دلائل شروع کرتے ہوئے مقدمہ کا متن پڑھ کر سنایا۔ اور مزید بحث بھی چلتی رہی ، اور بعدازاں عدالت نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت میں اسد عمرکو دل میں تکلیف، ہسپتال منتقل، ابتدائی ٹیسٹ مکمل، اب حالت کیسی ؟ جانیں


