Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

صدر مملکت کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پردستخط کر دیئے، صدر مملکت کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ۔گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بل سینٹ سیکرٹریٹ ارسال کردیا۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے 6 اگست کو الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانیوالا امیدوار آزاد تصور ہو گا ، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعد ازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہو گی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ملاقات، مسائل حل کیلئے مدد مانگ لی

یہ بھی پڑھیں