آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیرنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا،آرمی چیف نے کہاکہ مسجد نبویؐ کے امام کی آمد پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
امام مسجدنبویؐ نے کہاکہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم ترین مقام ہے،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار مثالی ہے،دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کااظہار کیا۔امام مسجدنبویؐ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کیلئے دعا بھی کی۔
ترکیہ، بس خوفناک حادثے کا شکار،9 افراد جاں بحق، 26 زخمی

