Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ترکیہ، بس خوفناک حادثے کا شکار،9 افراد جاں بحق، 26 زخمی

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب بس حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے، انقرہ ریجن کے گورنر واسپ ساہن کے مطابق۔حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، جب ایسکیشیر شہر سے سفر کرنیوالی بس ہائی وے کے ایک پل سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی تحقیقات سےپتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور شایددوران سفر سو گیا کیونکہ اس بات کے کوئی آثارسامنے نہیں آئےکہ اس نے بریک لگانے کی کوشش کی ہو۔حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے سرکاری سطح پرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق آج کے حادثے میں تباہ ہونیوالی گاڑی سے مسافروں کو نکالنے کیلئے تیزی سے کام کی

ا تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ترکی میں بس حادثات اکا دکا ہوتے ہیں تاہم اسی طرح کا ایک واقعہ مئی میں پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں