Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اپوزیشن اتحاد نے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

اپوزیشن اتحاد نے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں، اس تاریخی جلسے سے اڈیالہ کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے مزید کہا کہ ممبر اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا، پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لئے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔

دفترِ خارجہ نےایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی خبروں کی تردید کر دی

یہ بھی پڑھیں