Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کااتحادی دورمیں93فیصدضمنی گرانٹس آئین اورسپریم کورٹ فیصلےکےخلاف کیے جانےکاانکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں تفصیلات سامنے آگئیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نےمالی سال 2022۔23 کی93فیصدضمنی گرانٹس کوخلاف ضابطہ قراردے دیا

رپورٹ کے مطابق مالی سال2022۔23 میں93 فیصد ضمنی گرانٹس کوپارلیمنٹ نے منظورہی نہیں کیا ۔ مالی سال2023 میں وفاقی حکومت نے8ارب67کروڑ82لاکھ روپےکی ضمنی گرانٹس منظور کی تھی جبکہ ان ضمنی گرانٹس کی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے والی ضمنی گرانٹس خلاف ضابطہ ہے،

آڈیٹر جنرل کی آئین کے مطابق ضمنی گرانٹس کو اسی مالی سال قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی سفارش بھی کی ہےآڈیٹر جنرل کی قومی اسمبلی میں ضمنی گرانٹس پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی بھی سفارش کر دی ہے

طلباء کیلئے بری خبر ،پوسٹ گریجویشن ڈگری پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ فیس میں ہزاروں روپے کا اضافہ ،نوٹیفکیشن بھی جاری

یہ بھی پڑھیں