اسلام آباد(رضوان عباسی سے)حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ، عوام مسلسل مہنگائی کی زد میں صارفین کیلئےبنیادی ٹیرف اور سہہ ماہی کےعلاوہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مسلسل عذا ب ،شہری بجلی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے مسلسل بڑھتے ہوئے بوجھ تلے دب گئے۔جولائی 2023سےاگست2024، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں مسلسل 14 بار بجلی مہنگی کی گئی.ماہانہ 14ایڈجسٹمنٹس کاصارفین پر455ارب روپے سےزائدکا اضافی بوجھ ڈال دیا .جولائی 2023میں مئی 2023 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.90 روپے مہنگی کی گئی تھی
اگست2023 میں جون2023 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں بجلی 1.81روپے مہنگی کی گئی ،ستمبر2023میں جولائی2023کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1.46 روپےبڑ ھائی گئی تھی .اکتوبر2023میں اگست2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1.71 روپے مہنگی کی گئی.اسی طرح نومبر2023میں ستمبر2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں بجلی کی قیمت 40پیسے بڑھائی جبکہ دسمبر2023 کیلئے اکتوبر2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی3.08 روپے مہنگی کر دی گئی تھی.،
اسی طرح نئے رواں سال جنوری2024 میں نومبر2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 4.13 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعدفروری 2024 کیلئے دسمبر2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں بجلی4.57 روپےمہنگی کی گئی .مارچ 2024کے بجلی بلوں میںجنوری 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں بجلی 7.06روپے مہنگی کی گئی جبکہ اپریل2024 میں فروری 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 4.92روپے اضافہ کیا گیا
مئی2024 میں مارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2.84 روپے مہنگی کی گئی تھی .جون2024 میں اپریل 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 3.33 روپے بڑھی تھی.جولائی2024 کے لیےمئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3.33 روپے مہنگی کی گئی تھی.اگست 2024میں جون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2.56 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی
براڈ چوٹی پر حادثہ ، پاک فوج سے کوہ پیما مراد سدپارہ کو فوری ریسکیو کرنے کی ایپل

