اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کا اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ فیض حمید کے خلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہون گی، اس لیے انہیں فوجی تحویل میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں، یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو مینیج کرکے بٹھایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا، سپریم کورٹ کا خالصتاً ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں حکم تھا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی، ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بے ضابطگیاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئی ہوں گی، دیگر معاملات میں انکوائری ہوئی ہے تو چیزیں سامنے آجائیں گی، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے، یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
مزیدپڑھیں :فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، معاملہ بہت دور تک جائے گا، ابھی بڑے بت گرنے ہیں، فیصل واوڈا


