سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، میرا سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے کوئی تعلق نہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض سے کوئی تعلق نہیں، اگر فوج جنرل ریٹایرڈ فیض کا احتساب کرنا چاہتی ہے تو کرے۔
عمران خان نے کہا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ چل رہا تھا اس لیے جنرل فیض حمید کو نہیں ہٹانا چاہتا تھا، میری جنرل فیض حمید کو ہٹانے کے معاملے پر جنرل باجوہ سے تلخی بھی ہوئی تھی۔
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی انکوائری جاری، مزید3 سابق فوجی افسران حراست میںلے لئے

