Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

آپ مفت سولر پینل اسکیم کے اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کامکمل طریقہ کار، جانیں

لاہور : مفت سولر پینل اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف منسٹر مفت سولر پینل اسکیم سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم کو آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے اسکیم کے اجراکے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی ، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا ہے ، جس میں مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اورکارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے، ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14اگست سے اسکیم لانچ کردی جائے گی۔

اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار

8800 پر بل ریفرنس نمبر اورشناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کیلئے اہلیت چیک کی جائے گی اور پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے ، پہلےفیز میں ایک لاکھ سےزائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولرپینل دئیے جائیں گے۔بجلی چوری، ایک سے زائدمیٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں