Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ پرینک ،بیرسٹر گوہر علی خان کا ترنول جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)حکومت کیساتھ پرینک ہوگیا ، پنجاب سمیت اسلام آباد میں‌پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ، ہر طرف کنٹینر کھڑے کردیئے لیکن عین ٹائم پر چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آنیوالے قافلے واپس چلے جائیں ، جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کہنے پر کیا گیا ، تاہم تحریک انصاف کا آئندہ کا جلسہ 8 ستمبرکو ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیے گئے تھے۔

اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے جاری ہدایات کے مطابق آج کے جلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے اطلاعات ہیں کہ حکومت اس جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی ہے۔

کسی کو ریڈزو ن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینگے، محسن نقوی

یہ بھی پڑھیں