وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کمزور طبقے کی آواز بن گئیں۔خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازکی موجودگی میں سوشل ویلفیئر اور پنجاب بینک میں ایم او یو پردستخط کیے گئے۔بینک آف پنجاب65ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں 40ہزار ، دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوں گے۔مستحق خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ میں خواتین کا 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ۔
مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312قائم کر دی گئی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے لئے بہت ہی خاص ہیں۔
انسداد گداگری قانون میں ترامیم منظور، بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قراردیدیا گیا

