Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،سیاسی ودیگر اجتماعات پرپابندی عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

آئی سی ٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کے سیاسی جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہے۔آئی سی ٹی کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یہ پابندیاں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے نافذ کی گئی ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مجاز سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کریں جس سے امن و امان کے ماحول میں خلل پڑسکے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا، “ہم سب سے کہتے ہیں کہ وہ امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے ان اقدامات کے ساتھ تعاون کریں۔”رہائشیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ہنگامی ہاٹ لائن 15 پر کال کر کے دیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں‌موسم گرم اور خشک رہےگا، متعدد علاقوں میں‌طوفان کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں