Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

پاکستان کے 2 بڑے اضلاع میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلع اٹک میں بغیر اجازت سونے کی کان کنی پر پابندی عائدکر دی گئی،اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلااجازت کھدائی پر دفعہ 144نافذ کی گئی ۔اس کے علاوہ کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حرکت پر بھی 2ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

حکومت نے ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی پر بھی پابندی عائد کردی ،پابندی کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں زمینوں پر ہوگا، ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی کے ساتھ ٹمبر کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطاقب پابندی کا اطلاق 60روزکیلئے ہوگا۔

اہم پی ٹی آئی رہنما کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

یہ بھی پڑھیں