اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم میں دائر انٹراکورٹ اپیلیں منظور، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کورٹ نمبر ایک میں فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کردیں۔ نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرلیں۔ پی ٹی آئی ثابت نہیں کرسکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ 5-0سے سنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی حکومتی درخواست منظور کرکے نیب ترامیم کو بحال رکھا ۔ تین رکنی بینچ ثابت نہیں کرسکا کہ نیب ترامیم آئین سے متصادم تھیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات


