اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں مزید 100 ارب روپےاضافہ، عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف حکام بھی پریشانی کاشکار، حکومت نے پاور سیکٹرکے گردشی قرض کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا
پلان کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 سو ارب روپے سے بڑھ چکا جبکہ جون 2025 تک پاور سیکٹر میں گردشی قرضہ 25 سو 50 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کردیا،
آئی ایم ایف کا حکومت سے قرض 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔حکومت کی آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنے کی یقین دہانی ۔
گزشتہ مالی سال بھی آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق گردشی قرض کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔
ڈھاکہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ،مسافر جاں بحق


