Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

عمران خان کی جان کو خطرہ ، 9ستمبر کوبلیک ڈے منایا جائےگا، عمرایوب

لاہور(نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی لاہور انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے، ان کی جان کے خلاف یہ حکومت ہر حربہ استعمال کرے گی۔عمران خان کی جان کو خطرہ ہے .

میں اسی لاہور شہر میں پڑھتا رہا ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ جناح ہاؤس ہےیا کور کمانڈر ہاؤس، ہم تو اسے کورکمانڈر ہاوس ہی سمجھتے رہے ۔جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف انکوائری کروائیں کہ پارلیمنٹ میں کیسے گھس کر اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آپ کہتے ہیں کہ آپ قواعد کی پاسداری کرتے ہیں، آپ اس کی انکوائری کروائیں ۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسسز بوگس ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔

اس فاشسٹ حکومت نے انہیں توشہ خانہ ٹو کیس میں جیل میں رکھا ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ آئی پی پی معائدے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں ہوئے ، ہم نے سرکلر قرضے میں کمی کی 9 ستمبر پارلیمنٹ کیخلاف بلیک ڈے ہے نو ستمبر کو بلیک ڈے منایا جائےگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

یہ بھی پڑھیں