Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل کیس ، گرفتار ملزمان کی جانب سےبڑے انکشافات

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے کہا ہے کہ جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر قتل کیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بتایا 5 لاکھ نقد اور دو گھروں کے عوض قتل کا سودا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، شوٹرز کی ملاقات عارف نے کروائی۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا ہے کہ پتوکی کا رہائشی عارف گرفتار نہیں ہو سکا، وہ امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے، شوٹرز کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔عمران کشور نے کہا کہ امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا، دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں امیر معصب سے رابطے میں رہے۔

خوشخبری ، حکومت نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

یہ بھی پڑھیں