Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

لاہور جلسہ ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، علی امین گنڈاپور نے پارٹی عہدیداروں کو کارکن لانے کا ٹاسک سونپ دیا، علی امین گنڈا پور سے پشاور، ہزارہ، ساؤتھ اور مالاکنڈ کے عہدیداروں کی الگ الگ ملاقاتیں ۔

صوبائی وزرا، اراکین اور عہدیدار کو بھی جلسےکیلئے ورکرز لانے کا ٹارگٹ دیدیا۔وزرا کو 2 ہزار، ایم پی اے کو ایک ہزار، تنظیمی عہدیداروں کو 500 اور یوسی عہدیداروں کو 100 کارکن لانے کی ہدایت ۔

جلسہ ہر صورت لاہور میں ہوگا، پنجاب کے عہدیدار این او سی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔پی ٹی آئی جلسے کے دوران سڑکوں کی بندش اور رکاوٹیں ہٹانے کیلئے مشینری ساتھ لے جانے پر اتفاق کیا گیا ۔

خیبرپختونخوا سے تمام قافلے صوابی انٹرچینج موٹروے پر جمع ہونگے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہکلہ انٹر چینج سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے قافلے کو یکجا کیا جائے گا۔
لاہور پولیس کا کریک ڈاون ، تحریک انصاف کے 100 سے زائد کارکن گرفتار

یہ بھی پڑھیں