Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت ’طبیعت خراب‘ ہونے کے باعث لاہور میں منعقد پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت سے معذرت کرلی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’دن کے وقت میری طبیعت ٹھیک تھی لیکن شام کو بکار لوٹ آیا اور اس بار زیادہ شدید ہے، مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور میں لاہور جلسہ میں شامل ہونے کی امید کررہا تھا لیکن کمزوری بہت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ان حالات میں شاید میں لاہور کا سفر نہ کرسکوں، مجھے امید ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں، اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے‘۔

دعوے ہوا ہوگئے، انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کاسلسلہ برقرار

یہ بھی پڑھیں