Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ناکام جلسہ، پنجاب نے پی ٹی آئی کی سیاست مسترد کردی، مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج تمام راستے کھلے تھے اس کے باوجود علی امین گنڈاپور لاہور کیوں نہیں پہنچے؟ وہ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 200 ایم این ایز اور پی پی ایز ہیں، 10، 10 بندے ہی لے آتے،۔ پنجاب اور پاکستان کی عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست مسترد کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ پنجاب، لاہور اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں، ہمیں فساد، انتشار اور ریاست کے خلاف سیاست کو مسترد کرنا پڑے گا، ہمیں کارکردگی اور عوام کو ریلیف کی سیاست کا ساتھ دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور راستے میں کھڑے نہیں ہوئے کیوں کہ ان کے استقبالی ٹینٹ خالی تھے، وہ اے کے 47 کے بٹ کے ساتھ کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے اور کہتے رہے کہ یہ کنٹینر مجھے روکنے کے لیے کھڑے کیے گئے ہیں، موصوف رک رک کر گاڑیاں توڑتے رہے کہ کسی جگہ کوئی فساد ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے کر سیاسی اظہار رائے کرنے کی دعوت دی، اس کے باوجود علی امین گنڈاپور گاڑیوں کے شیشے توڑتے آئے، ان کی اوقات سامنے آگئی ہے کہ انہیں عوام نے مسترد کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب علی امین گنڈاپور کو جب پتا چلا کہ راستے کھلے ہیں اور اس کے باوجود عوام نہیں آئے تو انہوں نے اپنے قافلے کی اسپیڈ سلو کردی اور جگہ جگہ رکتے رہے، وہ جلسے میں کیوں نہیں پہنچے۔
مزیدپڑھیں :خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیں