Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان کو پھر مسلط کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ملک پر دوبارہ مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یروشلم پوسٹ میں ایک مضمون شائع ہوا، اسرائیلی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی پاکستان میں واحد قابل قبول شخص ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ مسلط کرنےکے لیے مہم چلائی جارہی ہے، ایٹمی قوت بننےکے بعدپاکستان صیہونی لابی کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے، پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سماجی طور پر کھوکھلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2013 سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رکھی ہے، نفرت کی سیاست نےپاکستان میں بدترین تقسیم پیدا کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی نژاد کی کھلم کھلا مخالفت کی، لوگ اب سمجھ گئے ہیں پروجیکٹ بانی پی ٹی کے پیچھے کون ہے، صیہونی لابی ہمیشہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو نشانہ بناتی ہے۔
مزیدپڑھیں :
عوام نے انتشاری سیاست مسترد کرکے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی، وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیں