Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات،لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا.لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے..

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں .لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں .اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں .لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار،پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حقدارہے،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

یہ بھی پڑھیں