Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

حکومت کاقسطوں پر اسمارٹ فون خریدنے کی اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شازہ فاطمہ نے منگل کو انکشاف کیا کہ محکمہ قانون نےسمارٹ فون سب کے لیے پالیسی کی جانچ پڑتال کی ہے اور اسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔ٹیلی کام انڈسٹری نے اس سے قبل ’سمارٹ فون سب کے لیے‘ کے نام سے ادائیگی کی منصوبہ بندی کی اسکیم پیش کی تھی، تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اسمارٹ فونز سے آراستہ کیا جاسکے اور منسلک شہریوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی ٹیلی کام انڈسٹری کی جانب سے پیش کی گئی تھی تاہم ایک ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے کچھ خامیوں اور مزاحمت کی وجہ سے یہ آگے نہیں بڑھ سکی۔انہوں نے کہا کہ وزارت اس پالیسی پر کام کر رہی ہے اور اس کا محکمہ قانون سے جائزہ لیا گیا ہے جو بہت جلد سامنے آنے کی امید ہے۔اس اسکیم کے تحت، جس پر ایک سال سے کام جاری ہے، افراد آسان اقساط کے ذریعے اسمارٹ فون حاصل کر سکیں گے۔

تیار ہو جائیں ، نان فائلر کٹیگری ختم، مزید کڑی پابندیوں میں جکڑنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں