موسم کی صورتحال
خیبر پختونخواہ ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گردونواح میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔ ۔ بھکر، لیہ ،جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پرٓندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔تاہم شام/رات میں تھرپارکر ، عمر کوٹ اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ
چترال ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر ،مالاکنڈ ، دیر، سوات،باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی ,کرم کوہاٹ ، ہنگو،کرک ، بنوں، لکی مروت ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ا ٓندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی تو قع۔
کشمیر
کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش/ژالہ باری کا امکان ۔


