Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

حکومت کاسردیوں میں گیس کی فراہمی کا منصوبہ تیار،دیکھیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سردیوں کے موسم میں گیس کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کی فراہمی کے لیے ترجیحی آرڈر لسٹ میں اہم ترمیم کی گئی ہے۔

نئے منصوبے کے تحت، کیپٹیو پاور یونٹس کو گیس کی فراہمی آخری ترجیح میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، صنعتوں کو سی این جی اور سیمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تیسری اور آخری ترجیح میں رکھا گیا ہے۔ اس طرح، گھریلو اور کمرشل صارفین، خصوصی کمرشل اور پروسیس انڈسٹری کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، کھاد فیکٹریوں اور پاور سیکٹر کو دوسری ترجیح میں رکھا گیا ہے، جبکہ کیپٹیو پاور، سیمنٹ اور سی این جی کو آخری ترجیح دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد سردیوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے گھریلو صارفین اور اہم کمرشل سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاایم ایم عالم روڈ کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ تیار

یہ بھی پڑھیں