Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

سینکڑوں پاکستانی کموڈیا پہنچ کر پھنس گئے، پاکستانی سفارتخانہ متحرک

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کمبوڈیا میں سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمگلرز نے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھیجا تھا۔نوجوانوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری کا بتا کر بھیجا گیا تھا، اب ہمیں کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے اور رہائی کیلئے پیسوں کا تقاضہ کر رہے ہیں۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ تمام لوگوں کا تعلق پاکستان پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ادھر کمبوڈیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں، سفارتخانے نے مداخلت کرکے 90 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی ہے۔
گمراہ کن اشتہارات، ڈیٹول مالک پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ عائد

یہ بھی پڑھیں