Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں دفعہ144 نافذ، میانوالی میں موبائل ، انٹر نیٹ سروس بند

راولپنڈی (نیوزڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان کاتحریک انصاف کا ڈی چوک میں جمعۃ المبارک کو احتجاج کے اعلان کے بعد اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔

ذرائع کے مطابق   پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ، میانوالی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث فیصل آباد، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اورجھنگ میں وہاں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مختلف شہروں میں کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں ، بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں پرمقدمہ درج کرکے 5 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
کہا ں ابرِ رحمت برسے گا اور کہاں گرمی ؟محکمہ موسمیات نے اہم خبر دیدی

یہ بھی پڑھیں