Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مراد سعید کب منظر عام پرآ رہے ہیں؟ خاندانی ذرائع سے اہم خبرسامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید کو منظر عام پر لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مناسب وقت آنے پر مراد سعید کو منظر عام پر لایا جائے گا، قانونی تحفظ ملتے ہی مراد سعید منظر عام پر آ جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں مراد سعید کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفصیلات پشاور ہائیکورٹ کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں، مراد سعید کے والد کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر متعلقہ اداروں نے مقدمات کی تفصیلات جمع کرادی ہیں، ایف آئی اے اور اس کے متعلقہ زونل آفس میں مراد سعید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے مراد سعید پر 8 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، مراد سعید کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، مشاورت کے بعد راہداری ضمانت کے لئے متعلقہ عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں دفعہ144 نافذ، میانوالی میں موبائل ، انٹر نیٹ سروس بند

یہ بھی پڑھیں