Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی کال پر کل بروز جمعۃ المبارک کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کررکھا ہے ۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اسلام آباد ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ایس ایس پی، سیکٹر کمانڈر رینجر، چیف کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ افسران،ایس پیز نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور راستوں کی بندش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرین کو کسی صورت ڈی چوک تک نہیں آنے دیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرین کو روکنے کیلئے دیگر صوبوں سمیت کشمیر سے بھی پولیس نفری طلب کی جائے گی۔
کہیں 1973 کے آئین کو آگ نہ لگ جائے بھٹو کے چراغ سے ، شاہ محمود قریشی کا بلاول کو جواب

یہ بھی پڑھیں