اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب کیسا تھ سرمایہ کاری معاہدوں کیلئے فریم ورک بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کیمطابق سعودی عرب کی جانب سے 2027ء تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کیساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تقریباً 30 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔مجموعی طور پر حکومتی اور نجی شعبے سے تقریباً 40 کمپنیوں کا وفد سرمایہ کاری کیلئے پاکستان پہنچے گا۔
سعودی عرب کیساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنسٹرکشن میٹریل کے معاہدے پر دستخط ہونگے۔ سعودی وفد پٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر بھی دستخط کریگا۔علاوہ ازیں فوڈ سکیورٹی، میٹ ایکسپورٹ، پاکستانی رائس ایکسپورٹ کے لیے بھی معاہدوں پر دستخط کیے جائینگے۔ مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوے کیلئے بھی طے شدہ معاہدوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔
پہلے مرحلے میں سعودی عرب سے نجی شعبہ پاکستان میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔نجی شعبہ پاکستان میں اپنے لوکل نمائندے تعینات کر کے سرمایہ کاری کا حجم بڑھائیگا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری نجی شعبہ کریگا۔ سعودی عرب کا سرکاری وفد سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تحت منصوبوں پر بات چیت کریگا۔
سرکاری ادارے اور نجی شعبہ دونوں کی پاکستان میں الگ الگ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ریگولیٹری منظوری دے دی گئی ہے جب کہ این او سی سے متعلقہ پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
میں وزیرقانون ہوتا تو 25 اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم منظور کرانیکی کوشش کرتا، بلاول بھٹو

