Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اہم پی ٹی آئی رہنما کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زرتاج گل کے بیرون ملک جانے پراور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا اور درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، زرتارج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں