Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

پی آئی اے فروخت کرنے کی تیاریاں،بلیوورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کوئی کمپنی سامنے نہ آسکی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن ”پی آئی اے“ کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل، وفاقی کابینہ سے پی آئی اے کی ریزو پرائس کی منظوری سرکولیشن سے حاصل کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کل دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔بولی کا عمل 1 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا جائے گا اور بولی کھولنے کا عمل 6 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا، بولی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بولی کیلئے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے، پی آئی اے نجکاری کیلئے پی آئی اے حکام کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر رکھی تھی.

آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔نجکاری سے حکومت کو ائیر لائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں