Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور مریم نواز کادورہ برطانیہ مکمل ،وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہفتہ کو دورہ برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ نواز شریف 26 اکتوبر کو برطانیہ اور امریکا کے دورے پر روانہ ہوئے تھے، اس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے جنیوا گئے تھے۔

مریم نواز بھی رواں ماہ کے اوائل میں علاج کے لیے جنیوا روانہ ہوئی تھیں۔لندن ایئرپورٹ پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جو لوگ احتجاجی تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم نے بہت سے چیلنجز پر قابو پالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی بدنامی کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے بدترین مظالم کا سامنا کیا ہے۔”مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کے فیملی فزیشن ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں
بھاری بجلی بلوں کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیں