راولپنڈی ( نیوزڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ مورخہ 22 نومبر 2024 رات آٹھ بجے سے روڈ مینٹیننس کی وجہ سے درج ذیل موٹر ویز بند رہیں گی:
ایم-1 (پشاور تا اسلام آباد)
ایم-2 (لاہور تا اسلام آباد)
ایم-3 (لاہور تا عبد الحکیم)
ایم-4 (پنڈی بھٹیاں تا ملتان)
سیالکوٹ تا لاہور
ڈی آئی خان تا بیکہ
موٹر وے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موٹر ویز اور ہائی ویز کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی فری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اور مزید معلومات موٹر وے پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔




