اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کل (پیر) کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور اس نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
دوسری جانب، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی کل بروز پیر سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بچوں کے لئے کسی قسم کا رسک نہیں لیا جا سکتا۔
اسلام آباد کے تمام نجی اسکول کل بروز پیر بند رہیں گے، اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکول بند کرنے کا فیصلہ مجبوری تھا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج؛ دلہا، دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا


