Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بشریٰ بی بی کا پریس کانفرنس سے گریز، گنڈاپور کے ساتھ پشاور نہیں گئیں

پشاور(نیوز ڈیسک) بشریٰ بی بی تاحال مانسہرہ میں موجود ہیں، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بشری بی بی بابرسلیم سواتی کی بھانجی کی رہائشگاہ پرہیں۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو آج پشاور روانہ ہونا تھا، ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی کے باعث بشری بی بی پشاور نہ جاسکیں، بشری بی بی نے ڈی چوک سے روانگی کے بعد کسی سے رابطہ نہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی کا بڑا ہیلی کاپٹر خراب ہے اور آئی جی سے کہا کہ چھوٹا ہیلی کاپٹر لے آئیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی بانی عمران خان کی اہلیہ کی بہن مریم ریاض وٹو نے ’بشریٰ عمران خان کہاں ہیں‘ کی ٹوئیٹ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس کہا کہ ’میں نے کہا تھا ناں کہ بشریٰ عمران خان پریس کانفرنس نہیں کریں گی، وہ اس لیے کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام آباد سے گئیں ہی نہیں‘۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی احتجاج ختم ہونے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑا دیا گیا ، آلو پیاز اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یہ بھی پڑھیں