اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، 6 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہبازشریف کی 5 مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، ملک میں سعودی عرب کے بڑے پراجیکٹس شروع ہورہے ہیں ، جبکہ 8 منصوبوں پرکام شروع ہوچکا ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ جویریہ کی شوہر کیساتھ نئی تصاویر کا سوشل میڈیا پر چرچہ

