اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا چاہئے، صوبہ حکومت کا کیمپ بنا ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن ) کے سینیئررہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں ہوں، یہ چند اکٹھے کرکے اسلام آباد میں چڑھائی کرتے ہیں،حکومت ابھی تک صبر سے کام لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غیر آئینی کام کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ہلاکتوں پر جھوٹ کا بیانیہ بنانےکی کوشش کی ہے کسی نےکوئی فائرنگ نہیں کی نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوئی بات نہیں، مسلم لیگ کی حکومت کی معاشی پالیسی اور بہتر حکمت عملی سے مہنگائی کو کنٹرول ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم سے پارٹی کے اہم رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور
