Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار، آن لائن سروسز بری طرح متاثر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ سے عوام کو ٹرین، کورئیر سروس کی ان لائن ٹریکنگ میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا ایپس پر نہ صرف ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہیں بلکہ انٹرنیٹ پر دیگر ویب سائٹس کی براؤزنگ بھی سست روی کا شکار ہے۔
کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل درپیش ہیں۔

آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کے لیے رائیڈز بک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز، اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کے دور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، بزنس مین دوسرے ملکوں سے شپمنٹ منگوانے اور بھیجنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کے باعث پاکستانی معیشت کو یومیہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صرف پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، لیکن انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے شعبہ شدید متاثر ہے۔
مزیدپڑھیں:سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، عوام نے اس کو مسترد کر دیا، عطا اللّٰہ تارڑ

یہ بھی پڑھیں