Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان حکومت اور نظام گرانے کی کوشش سے ہٹ جائیں تو ریلیف مل سکتا ہے ، اہم حلقوں کا پیغام

راولپنڈی (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ، نجی ٹی وی کے مطابق ملکی سیاسی عدم استحکام اور گرتی ہوئی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم حلقوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت اور اہم حلقوں کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش سامنے آگئی جس میں مختلف حلقوں کی جانب سے پیغامات دیئے گئے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان حکومت اور نظام گرانے کی کوشش سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں تو انہیں ریلیف مل سکتا ہے ۔

عمران خان کو پشاور اور پھربنی گالہ منتقل کرنے کے آپشنز پر بھی غور ہوسکتا ہے ، بظاہر تو حکومت اور پی ٹی آئی دونوں مذاکرات میں پہل کرنے سے کترا رہے ہیں مگر پی ٹی آئی، حکومت اور اہم حلقے سب بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے پی ٹی آئی کو یہ پیغامات دیئے جارہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی حکومت اورنظام کوگرانےکی کوششوں سے پیچھے ہٹ جائے تو اسے ریلیف مل سکتا ہے،

عمران خان کو پشاور اور پھر بنی گالہ منتقل کرنے کے آپشنز پر بھی غور ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان لفظی جنگ کے باوجود ہر فریق کو یہ ادراک ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے ، ملکی سیاست سے غیریقینی اور کشیدگی کا خاتمہ کرنے کیلئے مل کر بیٹھنا لازم ہے۔
ٹینس پلیئرحسن عثمانی نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

یہ بھی پڑھیں