Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

تحریک انصاف سے مذاکرات، وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیراعظم نے حکومتی اتحادی ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ، سینٹر عرفان صدیقی شامل ،جبکہ اتحادی جماعت پیپلزپارٹی سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان ،چوہدری سالک اور سردار خالد مگسی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما گوہر خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی ۔ جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکراتی ٹیم تشکیل دیدی ۔
کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

یہ بھی پڑھیں