Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، نجی چینل نے اتوار کو اسپتال حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے دھواں پانچویں منزل تک پھیل گیا۔آگ لگنے سے ہسپتال کے کچھ سامان کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طبی سہولت کے حکام نے بتایا کہ زیر علاج بچوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر بحفاظت دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا کر مزید نقصان سے بچا لیا۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں انکیوبیٹر میں آگ لگنے سے ایک شیرخوار شدید جھلس گیا تھا۔ڈائریکٹر این آئی سی ایچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے اندر انکیوبیٹر میں آگ لگ گئی اور ایک نوزائیدہ بچی جھلس گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انکیوبیٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

کرم میں اشیائے ضروریہ ختم ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا ، درجنوں بچے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں