Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ

حکومت بلوچستان نے سرکاری اسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے اعلان کےخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث قومی شاہراہیں بند کرنے کے پیش نظر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز سے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہیں احتجاجاً بند ہیں، صوبے میں 3 مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں معصوم عوام کو تکلیف نہ دی جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واضح کیا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہمیشہ جائز احتجاج کی اجازت دی تاہم قومی شاہراہیں بند نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قومی شاہراہیں بند کرنے کا نوٹس لے لیا ہے، صوبے کا کوئی بھی اسپتال نجکاری کی طرف نہیں لے جارہے ہیں، گزشتہ ادوار میں گمشدہ لوگوں کو احتجاج کے باعث بازیاب کرایا گیا۔شاہد رند نے واضح کیا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس احتجاج سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کریں گے، صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کا حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں